وجود رکھتے ہیں مگر راکھ کی صورت۔..!۔
سعدیہ عزیز آفریدی اردو زبان وادب کی ایک مشہور رائٹرہیں، ان کے قلم سے لکھے ہوئے افسانے، ناولٹ اور ناول مختلف ڈائجسٹوں کرن، شعاع، خواتین،پاکیزہ وغیرہ میں شائع ہوتے رہتے ہیں اور آپ کی نظروں سے گزرتے ہیں۔ ان کی اب تک چار کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں جن میں ان کا مشہور ناول”یہ دل یہ سودائی“ عشق کی عمر رائیگاں، اے ری میں تو پریم دیوانی اور افسانوں کا مجموعہ ”اِک چراغ روشن ہے“ شامل ہیں۔
یہ ویب سائٹ ان کے کام کو سرہانے کی اِک حقیر سی کوشش ہے ۔اس کا مقصد قارئین کی سہولت کےلئے ان کے قلم سے لکھی ہوئی تحریروں کو اک جگہ جمع کرنا اور قارئین اور ان کے درمیان میں رابطہ کا ذریعہ ہے۔اس مقصد کےلئے آپ کے پاس اگر کوئی ان کی تحریر ہو تو اس ای میل ایڈریس پر ارسال کریں.شکریہ!
فارمنٹInpage, Pdf, Jpeg

سعدیہ عزیز آفریدی ۔۔۔۔۔۔۔۔کا کمالِ فن
سعدیہ عزیز آفریدی۔۔۔۔۔۔ڈائجسٹوںکی دنیا کا ایک مقبول ترین نام ہے۔ ان کا شمار مسلسل اور خوبصورت لکھنے والوں میں ہوتا ہے، گو کہ سعدیہ نے بے شمار موضوعات پہ قلم اٹھایا ہے اور ہر موضوع کے ساتھ مکمل انصاف بھی کیا مگر محبت کے موضوع پر سعدیہ کا تخیل جس گہرائی کی خاک چھانتا ہے اور سعدیہ کا قلم کاریگری کے جو عمدہ جوہر دکھاتا ہے، سعدیہ کے ہم عصروں میں بلاشبہ اس کا کوئی ثانی نہیں ہے ہر چند کہ یہ موضوع ڈائجسٹوں کی خواتین رائٹرر کا پسندیدہ ترین موضوع ہے اور تقریباً ہر رائٹرز اس پر طبع آزمائی کرتی ہے مگر لفظ محبت لکھتے ہوئے سعدیہ کا قلم فکرو فلسفے کی جس روشنائی میں ڈبویا جاتا ہے اس کی تاثیر ہی الگا ہے۔ ہمیں سعدیہ کے ہاں محض الفاظ کی گل کاریاں ہی نظر نہیں آتیں، خیال کی سچائی اور ایک بلند مقصد حیات بھی بخوبی نظر آتا ہے، گویا ہم کہہ سکتے ہیں کی سعدیہ نے اس جذبہ محبت کو صرف لکھنے کے لےے نہیں لکھااور نہ ہی سعدیہ کا مقصد قارئین میں یک لخت مقبولیت حاصل کر لینا ہے بلکہ سعدیہ محبت کو کائنات کی سب سے بڑی سچائی سمجھتے ہوئے لکھتی ہیں۔ محبت کو سعدیہ انسان کے لےے ہوا اور پانی کی طرح گردانتی ہیں کہ جو نہ ملے تو انسان مر جھانے لگتا ہے۔
سعدیہ کی تحریروں میں جو سادگی اور سچائی نظر آتی ہے وہ ان کی شخصیت کا پرتو ہے۔ سعدیہ کی تحریر میں اس قدرروانی اور تسلسل نظر آتا ہے کی قاری کے لےے بہت مشکل ہو جاتاہے کہ کتاب ختم کےے بغیر رکھ دے، سعدیہ اپنے کردار اپنے اطراف ہی سے اُٹھاتی ہیں اور کسی ماہر صناّع کی طرح ان عام کرداروں کو بھی ایک خوبصورت نقش عطا کرتی ہیں۔زیر نظر ناول”یہ دل یہ سودائی“ ایک ایسا ہی خوبصورت ناول ہے جس میںمحبت کے علاوہ بھی انسانی حیات کے تمام جذبوں کی عکاسی نظر آتی ہے۔ بالخصوص انسانی روےّے، جواگر بد صورت ہو ں تو کسی بھی انسان کو ریزہ ریزہ کرنے کے لےے کافی ہوتے ہیں۔ سعدیہ کے قلم سے ایسے ہی بد صورت انسانی رویوں کی بہت خوبصورت عکاسی کی ہے۔ یہ ناول پڑھتے ہوئے آپ اس کے کرداروں
کو اپنی ہی زندگی کا حصہ سمجھنے پر مجبور ہو جائیں گے اور یہی سعدیہ کا کمالِ فن ہے۔
فریدہ مسرور

|
Join Group on Facebook
خوش آمدید
ہم آپ کو دل کی گہرائی سے یہاں خوش آمدید کہتے ہیںاور اُمید کرتے ہیں آپ اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے ۔ اپنے موتیوں جیسے الفاظ اک دوسرے سے شیئر کرتے ہوئے اس کمیونٹی کو چار چاند لگاتے رہیں گے۔ For Join Group on Facebook click here Sadia Aziz Afridi.....یہ دل یہ سودائی |